پی ایس ایل ایلیمینیٹر2؛ قلندرز نے یونائیٹڈکو ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے ایلیمینیٹر2 میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو95 رنز سے ہرا کر فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
203 رنز کےہدف کے تعاقب میں اسلام آباد ہونائیٹڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ٹک کر کھیل نہ سکا۔ سلمان آغا 33 جبکہ کپتان شاداب خان 26 رنز بناسکے۔ پوری ٹیم 16 ویں اوورز میں 107 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی۔
لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی ، سلمان مرزا اور راشد حسین نے تین،تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
لاہورقلندرزکی جانب سے محمدنعیم نے 50رنزکی اننگزکھیلی۔ کوسال پریرا 61رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔
پی ایس ایل 10 کا ایلیمینیٹر 2 مقابلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں۔
اس میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسرے ہی اوور میں اپنی قیمتی وکٹ گنوادی، فخرزمان 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں ٹاس کے موقع پر لاہورقلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ 180 سے 190 رنز بنائیں۔
انہوں نے بتایا تھا کہ زمان خان کی جگہ رشاد حسین کو ٹیم میں شامل کیا ہے، دونوں ٹیموں کے لیے جیت ضروری ہے، اچھی کرکٹ کھیلنا ہوگی۔
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ بنیادی چیزوں کو اچھی طرح انجام دینا ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ایلکس ہیلز اور غازی غوری کی جگہ ٹائمل ملز اور محمد شہزاد کو شامل کیا ہے۔
AdvertisementHere are the Playing XIs for tonight’s encounter #ApnaXHai l #HBLPSLX l #IUvLQ pic.twitter.com/KAN8PGYzjp
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) May 23, 2025
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

