لاہور ہائیکورٹ کا پی سی بی میں نیا الیکشن کمیشن تعینات کرنے کا حکم

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں نیا الیکشن کمیشن تعینات کرنے کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف، وزیراعظم شہباز شریف کو عدالتی فیصلے پر جلد عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
جسٹس ساجد محمد سیٹھی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی سی بی کے غیرفعال الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔ درخواست گزار شکیل خان کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں پی سی بی کے پیٹرن ان چیف اور چیئرمین کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل کوکب راٹھور نے موقف اپنایا کہ پی سی بی میں الیکشن کمیشن کا تقرر نہ ہونا بورڈ کے اپنے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کیلئے اشتہار دیدیا
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے ریجنل صدر سجاد کھوکھر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک دائر کی گئی ہے مگر الیکشن کمیشن غیر فعال ہونے کے باعث متعلقہ انتخابی درخواستوں پر کارروائی ممکن نہیں ہو رہی۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی سی بی کو فوری طور پر نیا الیکشن کمیشن تعینات کرنے کا حکم دے تاکہ انتخابی معاملات نمٹائے جا سکیں۔
عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست نمٹاتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا الیکشن کمیشن مقرر کرنے اور وزیراعظم شہباز شریف کو اس عدالتی فیصلے پر بروقت عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

