Advertisement

آئی سی سی کا ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری

آئی سی سی کا ویمنز کرکٹ ورلڈکپ 2025 اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا شیڈول جاری

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز کرکٹ کے دو بڑے ایونٹس 2025 کا ون ڈے ورلڈکپ اور 2026 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔

ویمنز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ 2025 رواں برس 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم سیاسی صورتحال اور باہمی تعلقات کے پیش نظر بھارت سفر نہیں کرے گی۔ لہٰذا پاکستان کے تمام گروپ میچز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

اگر پاکستان ویمنز ٹیم سیمی فائنل میں کوالیفائی کرتی ہے تو پہلا سیمی فائنل بھی کولمبو میں ہی رکھا جائے گا۔ اسی طرح، فائنل میں رسائی کی صورت میں پاکستان اپنا فائنل میچ بھی کولمبو میں ہی کھیلے گی۔

اس اعلان کے ساتھ ہی آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2026 کے شیڈول کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ ایونٹ 12 جون سے 5 جولائی 2026 تک کھیلا جائے گا جس میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کے مطابق دونوں ٹورنامنٹس کے مکمل شیڈول اور میچز کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version