چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا گراؤنڈ اسٹاف کو زبردست خراجِ تحسین

لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم، لاہور کے گراؤنڈ اسٹاف کی انتھک محنت، پیشہ ورانہ عزم اور بے مثال کارکردگی پر تہہ دل سے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ میں قذافی اسٹیڈیم کے محنتی گراؤنڈ اسٹاف کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور پاکستان بمقابلہ بنگلادیش سیریز کے دوران آپ کی لگن اور عزم واقعی قابلِ تعریف ہیں۔
محسن نقوی نے سخت موسم کا خاص طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کے باوجود آپ نے دن رات محنت کرکے اس بات کو یقینی بنایا کہ گراؤنڈ اور پچز نہ صرف کھیل کے قابل رہیں بلکہ بہترین حالت میں نظر آئیں۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ گراؤنڈ اسٹاف کی خدمات کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کا کردار کرکٹ کے میدان میں پس پردہ ہونے کے باوجود انتہائی اہم اور قابلِ ستائش ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں حالیہ ایونٹس کے دوران سخت موسم کے باوجود میچز بغیر کسی خلل کے کامیابی سے منعقد ہوئے جس کا سہرا گراؤنڈ اسٹاف کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

