مارشل آرٹسٹ راشد نسیم نے 150واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کردیا

کراچی: بنیان المرصوص کی کامیابی پر مارشل آرٹسٹ کے عالمی ریکارڈ ہولڈر راشد نسیم نے 150واں عالمی ریکارڈ پاک فوج کے نام کردیا ہے۔
راشد نسیم ماشل آرٹس اکیڈمی پاکستان میں سب زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی اکیڈمی بن گئی، ریکارڈ کی تعداد 150ہوگئی۔ راشد نسیم اب تک بھارت کے 40 سے زیادہ ریکارڈ توڑ چکے ہیں جبکہ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے مزید3عالمی ریکارڈ منظور کرلیے ہیں۔
راشد نسیم نہ صرف انفرادی طور پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں، یہ پاکستاں میں سب سے زیادہ انفرادی طور پر126 عالمی ریکارڈ بناچکے ہیں جبکہ ان کے 18 شاگرد عالمی ریکارڈ ہولڈر ہیں۔
مارشل آرٹسٹ کا بیٹا، بیٹی، اہلیہ اور والد بھی پاکستان کو عالمی اعزاز دلواچکے ہیں، پہلے ریکارڈ میں آنکھوں پر پٹی باندھ پر کہنی سے 48 کولڈڈرنک کین پھاڑنے جبکہ پہلے یہ ریکارڈ 45کین کا تھا، دوسرے ریکارڈ میں انہوں نے ہاتھ میں انڈا پکڑکر ایک ہاتھ سے 200 کے مقابلے میں207مرتبہ ٹارگٹ پرمکے برسائے اور انڈے کو ٹوٹنے نہیں دیا۔
مزید پڑھیں: راشد نسیم کے دو مزید عالمی ریکارڈ منظور
اس کے علاوہ راشد نسیم نے تیسرے ریکارڈ میں 40 کےمقابلے میں 44 مضبوط ماربل ٹائیل کو سر کی ٹکر سے توڑنے کے ریکارڈ پاکستان کے نام کیا، جس کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیقی ایمیل جاری کردی اور سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیے۔
راشد نسیم انگلینڈ، چائنہ، اٹلی، ایران، مصر، جرمنی، سربیا، سویٹزرلینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑچکے ہیں، یہ راشد نسیم واحد پاکستانی ہیں جو اب تک پاکستان کے لیے انٹرنیشنل شوز میں نمائندگی کرچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

