Advertisement

ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

ہاکی نیشنز کپ؛ پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی

کوالالمپور: ہاکی نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

ملائیشیا میں پاکستان اور فرانس کے درمیان نیشنز ہاکی کپ کا پہلا سیمی فائنل پاکستان اور فرانس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو 3-3 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کی جانب سے افراز، سفیان اور رانا وحید نے ایک ایک گول اسکور کیا۔

بعد ازاں جیتنے والی ٹیم کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر کیا گیا جس میں پاکستان نے 3-2 سے فرانس کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

یاد رہے کہ ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہیں جب کہ دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ بھی آج ہی ہوجائے گا۔

Advertisement

دوسرا سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم 21 جون کو پاکستان کے مدقابل ہوگی جو ملائیشیا کے کوالا لمپور نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنڈی ٹیسٹ: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز ایک، ایک سے برابر کردی
اسرائیلی پارلیمنٹ کا اقدام غزہ امن معاہدے کے لیے خطرہ ہے، امریکی وزیر خارجہ
وائٹ بال سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان؛ ٹی 20 میں بابر اور نسیم کی واپسی
پاکستانی سرفراز کی طرح بھارتی مسلمان کھلاڑی سرفراز بھی نظر انداز ، بی سی سی آئی پر شدید تنقید
پنڈی ٹیسٹ: دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، 94 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ
ٹیسٹ رینکنگ: نعمان علی کی دوسری پوزیشن، شاہین آفریدی اور بابراعظم کی بھی ترقی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version