پاکستان نے کھیل کے ایک اور میدان میں بھارت کو دھول چٹا دی

پاکستان نے کھیل کے ایک میدان ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپیئن شپ میں بھارت کو دھول چٹا دی، پاکستان کے دونوں کیوسٹس ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے۔
آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں کیوسٹس شاہد آفتاب اور محمد آصف ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئے ۔
بحرین میں جاری ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کے شاہد آفتاب اور محمد آصف نے اپنے آخری گروپ میچز کھیلے جس میں شاہد آفتاب نے بھارت کے منن چندرا کومات دی۔
مزید پڑھیں: اسنوکر کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال
شاہد آفتاب نے بغیر کوئی فریم ڈراپ کیے تین ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی، اُن کی کامیابی کا اسکور 90-17، 59-46 اور 105-46 رہا۔
پاکستان کے دوسرے کیوسٹ محمد آصف اپنے آخری گروپ میچ میں بھارت کے برجیش دامانی سے ہار گئے، برجیش دامانی نے محمد آصف کو تین ۔ صفر سے ہرایا۔
بھارتی پلیئر کی آصف کے خلاف جیت کا اسکور 66-39، 66-0 اور 79-41 رہا۔
گروپ میچز کے بعد شاہد آفتاب نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی جب کہ محمد آصف آخری 22 کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News