Advertisement

فخرزمان کی انجری؛ بابر اعظم کے قسمت کے ستارے روشن

فخرزمان کی انجری؛ بابر اعظم کے قسمت کے ستارے روشن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے امکانات ایک بار پھر سے روشن ہونے لگے ہیں۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) فخر زمان کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے بابراعظم کی واپسی پر سنجیدگی سے غور کررہا ہے۔

خیال رہے کہ فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد وہ ون ڈے اسکواڈ سے بھی باہر ہوچکے ہیں۔

پی سی بی نے انہیں فوری طور پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے، جہاں وہ ری ہیب کے عمل سے گزریں گے۔ تاہم ان کی ایشیا کپ میں دستیابی غیر یقینی قرار دی جارہی ہے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ فخر زمان کی مکمل فٹنس پر گہری نظر رکھی جارہی ہے لیکن متبادل آپشنز پر بھی غور جاری ہے جن میں بابراعظم نمایاں امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

Advertisement

تاہم ان کی حتمی شمولیت کا دار و مدار ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔

Advertisement

دلچسپ بات یہ ہے کہ حال ہی میں بابراعظم نے محمد رضوان اور نسیم شاہ کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ملاقات بھی کی تھی جس سے ان کی واپسی کی خبروں کو مزید تقویت ملی ہے۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ 2025 کے لیے اسکواڈ کا باضابطہ اعلان اگست کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا جہاں افتتاحی میچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

اس ایونٹ میں کل آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان کو گروپ اے میں بھارت، یو اے ای اور عمان کے ساتھ رکھا گیا ہے جب کہ گروپ بی میں بنگلادیش، افغانستان، سری لنکا اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔

پاکستان اپنا پہلا میچ 12 ستمبر کو عمان کے خلاف، دوسرا میچ 14 ستمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف جب کہ تیسرا اور آخری گروپ میچ 17 ستمبر کو یو اے ای کے خلاف کھیلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سہ فریقی سیریز: افغانستان کے انکار کے بعد پی سی بی کا زمبابوے سے رابطہ
آسٹریلوی کرکٹرز کا بھارتی کھلاڑیوں پر طنز، ویڈیو نے ہنگامہ کھڑا کردیا
ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کا امتزاج؛ کرکٹ میں نیا فارمیٹ ’’ٹیسٹ ٹوئنٹی‘‘ متعارف
راشد خان ون ڈے بولنگ رینکنگ میں نمبر ون، پاکستانی بولرز ٹاپ 10 سے باہر
لیونل میسی کے لئے بری خبر، اربوں روپے کا جھٹکا لگ گیا
سعودی عرب نے مسلسل تیسری بار فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version