اے سی سی اجلاس؛ ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر لے، محسن نقوی کا بھارت کو دوٹوک جواب

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا کو دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان خود آکر مجھ سے لے۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی ٹیم اور بورڈ کے رویے کی مذمت کی گئی۔
اجلاس میں مؤقف اپنایا گیا کہ کھیل میں عدم برداشت اور غیر کھیلوں والا رویہ ناقابل قبول ہے جب کہ اجلاس میں بھارت کی جانب سے ٹاس اور میچ کے بعد ہاتھ نہ ملانے کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
اسی طرح اجلاس میں بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنا بھی غیر مناسب قرار دیا گیا۔
مزید برآں بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے اجلاس میں محسن نقوی سے ٹرافی دینے کا مطالبہ کیا تاہم اے سی سی حکام نے واضح کیا کہ ٹرافی سے متعلق معاملہ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہی نہیں تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان خود دفتر آکر مجھ سے وصول کریں۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ آئندہ ایشیاکپ ون ڈے فارمیٹ میں 2027 میں بنگلادیش میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News