ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بھارتی بولرز نے بنگلادیشی بیٹنگ لائن کو مکمل طور پر بے بس کر دیا۔
بھارت کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20ویں اوور میں صرف 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سیف حسن 69 رنز بنا کر نمایاں رہے، جب کہ باقی بلے باز قابلِ ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔
پرویز حسین ایمان 21، توحید ہردوئے 7، مستفیض الرحمان 6، کپتان جاکر علی اور محمد سیف الدین 4،4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ رشاد حسین 2 رنز جبکہ تنظیم حسن ثاقب اور شمیم حسین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جسپریت بمراہ اور ورون چکرورتی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اکشر پٹیل نے ایک وکٹ لی۔
بھارت اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان ایشیاکپ 2025 کے سپر فور مرحلہ کا اہم میچ دبئی میں کھیلا گیا جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، اوپنر ابھیشیک شرما نے ایک مرتبہ پھر جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 37 گیندوں پر نصف سنچری کی بدولت 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
علاوہ ازیں ہاردک پانڈیا 38، شبھمن گل 29، کپتان سوریا کمار یادیو 5، شیوم دوبے 2 اور تیلک ورما 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ اکشر پٹیل 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ رکھائی، محمد سیف الدین، تنظیم حسن اور مستفیض الرحمان کے حصے میں 1،1 وکٹ آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News