’’ آج سے اپنا وعدہ رہا، ہم ملیں گے ہر اک موڑ پر‘‘، ایشیا کپ کا سپر فائنل آج

’’ آج سے اپنا وعدہ رہا، ہم ملیں گے ہر اک موڑ پر‘‘، ایشیا کپ کا سپر فائنل آج ۔ شاہینوں نے بھارتی سورماؤں پر جھپٹنے کی تیاریاں مکمل کرلیں۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹورنامنٹ میں دو بار مد مقابل آچکی ہیں ۔ دونوں میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔
قومی ٹیم کی جانب سے ہفتے کے روز بھر پور پریکٹس کی گئی تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں ۔ قومی ٹیم کی طرح ہر پاکستانی اس بار بھارت کو شکست دینے کےلئے پر عزم ہے۔
اس سے قبل ایشیا کپ 2025 کی روایتی ٹرافی شوٹ منسوخ کر دیا گیا۔ باضابطہ فوٹو سیشن کا کوئی شیڈول تیار نہیں کیا گیا۔
البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ سے کچھ دیر قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کرکٹ نے نوجوان بھارتی بیٹر ابھیشیک اورپاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کو میچ کےلئے اہم ترین قراردیدیا ہے۔
میمز اور دلچسپ تبصرے بھی زوروں پر !
جہاں کرکٹ میچ کےلئے تیاریاں عروج پر ہیں وہیں میمز اور دلچسپ تبصروں کا طوفان بھی زوروں پر ہے ۔ گانے بھی بھارتی ، فلمی سین بھی بھارتی اور ٹرولنگ بھی بھارتیوں کی ہی۔
پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ہتھیاروں کو بھارتیوں کے خلاف ہی استعمال کرنا شروع کردیا۔ میچ سے قبل ہی تابڑ توڑ حملے شروع کردیے ہیں ۔
پاکستانی صارفین نے سوشل میڈیا پر خوب رنگ جمایا۔ بھارتی گانے ’’ آج سے اپنا وعدہ رہا ، ہم ملیں گے ہر اک موڑ پر‘‘ کا ٹرینڈ چلا دیا۔
یہ گانا 1981 کی بھارتی فلم کرانتی کا ہے۔جسے لتا منگیشکر اور نتن مکیش نے گایا تھا۔
پاکستانی صارفین کاکہناہے کہ بھارت کو نہ چاہتے ہوئے بھی ہر موڑ پر پاکستان کا سامنا کرنا ہی پڑے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ابتدا میں ہاتھ نہ ملانے کے معاملے پر تنازع کھڑاہوگیاتھا۔ جس کے بعد سے کرکٹ کے میدان کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا محاذ پر بھی دونوں ممالک کے صارفین آمنے سامنے ہیں۔
خوب نوک جھونک، تنقید اور ٹرولنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News