Advertisement

مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار

بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا رویہ ایک بار پھر تنازع کا سبب بن گیا، انہوں نے ایشیاکپ 2025 جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے کہ اگر بھارت ایشیاکپ جیتتا ہے تو وہ ٹرافی چیئرمین ایشین کرکٹ کونسل و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہاتھ سے وصول نہیں کریں گے۔

بھارتی ٹیم مینجمنٹ نے کپتان کا یہ مؤقف باضابطہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کو آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ دبئی میں کھیلے گئے میچ کے بعد بھارتی ٹیم نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دینے کے باوجود روایتی مصافحہ سے انکار کیا تھا جس پر صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے دفاع میں کہا ہے کہ قوانین کے مطابق کھلاڑی صرف میچ کے اختتام پر مخالف ٹیم کو مبارکباد دینے کے پابند ہیں تاہم ہاتھ ملانے کی کوئی لازمی شرط نہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے آئی سی سی کو ایک اور خط ارسال کیا ہے جس میں متنازع میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ دہرایا گیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے واضح کردیا ہے کہ اگر پائیکرافٹ کو نہ ہٹایا گیا تو پاکستان ایشیاکپ کے باقی میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔

پی سی بی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پائیکرافٹ کے خلاف کی جانے والی انکوائری محض رسمی کارروائی تھی جس میں نہ تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور نہ ہی متعلقہ افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version