پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟

پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟ ۔ اطلاع سامنے آئی ہے کہ اتوار کوشیڈول میچ میں زیادہ تر حکام شریک نہیں ہوں گے۔
دبئی میں ہونے والے اس میچ کے لیے تاحال کوئی بڑا بی سی سی آئی عہدیدار نہیں پہنچا۔ امکان ہے کہ صرف ایک نمائندہ میدان میں موجود ہو۔
بھارتی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس کی وجہ بائیکاٹ مہم ہوسکتی ہے ۔ مودی حامی حلقے پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے پر ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔
یہ امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے رکن کی حیثیت سے راجیو شکلا شرکت کرسکتے ہیں۔
آئی سی سی چیئرمین جے شاہ یا بی سی سی آئی سیکریٹری دیوی جیت سائیکیا کی شرکت کے امکانات کم ہیں۔
واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کے دوران دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت میچ میں تمام بڑے بی سی سی آئی حکام،بورڈز کے نمائندے موجود تھے۔
مئی میں ہونے والی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب پاک بھارتی ٹیمیں میدان میں ہونگی۔ تجزیہ کار پاکستان کے مقابلے میں بھارتی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News