Advertisement

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یواے ی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔  ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

بھارتی کپتان نے اپنے منصوبے کے عین مطابق یو اے ای کی ٹیم کو مختصر سے مجوعے پر آل آئوٹ کردیا۔

 یو اے ای کی ٹیم 57 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے علی شان نے 22 اور محمد وسیم نے 19 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

بھارتی بولر کلدیپ یادیو نے 4 ، شیوم دوبے نے 3 جبکہ بمرا،اکشر پیٹل اور ورن چکروتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں بھارت نے مختصر سا مجموعی پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما نے 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ شبمن گل نے 20 ،کپتان سوریا کمار یادیو نے 7 رنز بنائے۔

Advertisement
یو اے ای کی جانب سے واحد وکٹ جنید صدیقی نے حاصل کی۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، محسن نقوی بھی شریک
فاسٹ باؤلر عثمان شنواری کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز راولپنڈی میں ہوگی، پی سی بی کا اعلان
یو ایس اوپن کا ٹائٹل ہسپانوی کھلاڑی کارلوس الکاراز کے نام
پاکستان کرکٹ ٹیم کا سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
ٹی 20 ٹرائی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version