Advertisement

پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام

پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام ہوگئی۔ دبئی میں کرکٹ اسٹیڈیم پاکستانیوں سے زیادہ بھارتی شائقین سے کچھا کھچ بھرا ہواتھا۔

پاک بھارت میچ سے قبل بھارتی میڈیا نے طوفان سر پر اٹھا رکھا تھا ۔ بھارتی میڈیا پر پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری رہا۔

بھارتی کھلاڑیوں ، بی سی سی آئی حکام اور بھارتی اسپانسر تک پر بائیکاٹ کے حوالے سے  شدید دبائو ڈالا گیا۔ مگر آخر میں فتح کھیل کی ہوئی ۔

دبئی اسٹیڈیم کا بھارتی شائقین سے کچھا کھچ بھرا ہونا دلیل ہے کہ دونوں ممالک کے لوگ ایک دوسرے کے کھیلناچاہتےہین۔

 بدقسمتی سے پاک بھارت کرکٹ جو دہائیوں تک کرکٹ کریسی کے طور پر امن کی سفیر بنی رہی ۔ وہ اب مودی سرکار کی نفرت اور مکروہ سیاست کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔

Advertisement

میچ کا نتیجہ بھی نکلا ہو یہ پاکستانی موقف کی فتح ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ ہونی چاہیے ۔

آئی سی سی کا ایونٹ بھارتی بورڈ کسی طور پر نظر انداز نہیں کرسکتا تھا۔  ممکن ہے کہ فائنل میں پاک بھارت ٹیموں کا ایک پھر آمنا سامنا ہو۔

ایشیاکپ میں فتوحات کاتناسب

ایشیا کپ میں بھارت نے اب تک 20 میچوں میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں،پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا۔

بھارتی واویلا ایک طرف شائقین کی دلچسپی عروج پررہی

Advertisement

بھارتی واویلا ایک طرف شائقین کی دلچسپی عروج پر رہی ۔ پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم جاری رہی ، بھارتی میڈیا مسلسل پاکستان کے خلاف زہر اگلتارہا ۔

دعوے کیے گئے کہ شائقین کی پاک بھارت میچ سے دلچسپی ختم ہوچکی ہے۔ مگر یہ صرف دعوے ثابت ہوئے۔  بڑے مقابلے کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ ہوا ۔ دبئی اسٹیڈیم پاکستان سے زیادہ بھارتی شائقین سے کچھا کھچ بھرا رہا۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version