Advertisement

پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل

پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار

دبئی: قومی کرکٹ ٹیم آج ایشیاکپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف میچ کے لیے پرعزم ہے، ٹیم ذرائع کے مطابق تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم میچ میں اینڈی پائیکرافٹ کے بغیر ہی میدان میں اترے گی کیونکہ انہیں ریفری کے طور پر قبول نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے میچ کے لیے رچی رچرڈسن کو میچ ریفری مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیاکپ کے میچز میں اینڈی پائیکرافٹ کو ہٹانے کا باضابطہ مطالبہ کیا تھا اور واضح کیا تھا کہ اگر انہیں نہ ہٹایا گیا تو پاکستان بقیہ میچز کھیلنے سے انکار کرسکتا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے پہلے خط کو مسترد کرنے کے بعد پی سی بی نے دوبارہ خط ارسال کردیا ہے جس میں ایک بار واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیم اینڈی پائی کرافٹ کی نگرانی میں کسی بھی میچ میں شرکت نہیں کرے گی۔

پی سی بی نے آئی سی سی کی جانب سے کی گئی ابتدائی انکوائری کو محض ’’رسمی کارروائی‘‘ قرار دیا ہے۔ بورڈ کا مؤقف ہے کہ جب تک آئی سی سی باضابطہ اعلان نہیں کرتا، معاملہ آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کولمبو پہنچ گئی، ورلڈ کپ مہم کا آغاز قریب
ایشیاکپ سپر فور مرحلہ : اہم میچ میں پاکستان نے لنکا ڈھا دی، 5 وکٹوں سے فتحیاب
معروف کرکٹ امپائر 92 سال کی عمر میں چل بسے
جنوبی افریقہ کا دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان کا متنازع آؤٹ، پاکستان کی آئی سی سی سے شکایت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version