ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا

ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یواے ی کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر یو اے ای کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بھارتی کپتان نے اپنے منصوبے کے عین مطابق یو اے ای کی ٹیم کو مختصر سے مجوعے پر آل آئوٹ کردیا۔
یو اے ای کی ٹیم 57 رنز پر آل آئوٹ ہوگئی۔ یو اے ای کی جانب سے علی شان نے 22 اور محمد وسیم نے 19 رنز بنائے ۔ اس کے علاوہ یو اے ای کا کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔
بھارتی بولر کلدیپ یادیو نے 4 ، شیوم دوبے نے 3 جبکہ بمرا،اکشر پیٹل اور ورن چکروتی نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
جواب میں بھارت نے مختصر سا مجموعی پانچویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پرحاصل کرلیا۔ ابھیشیک شرما نے 30 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئے۔ شبمن گل نے 20 ،کپتان سوریا کمار یادیو نے 7 رنز بنائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News