Advertisement

بھارتی کپتان کو سیاسی بیان بازی مہنگی پڑگئی، آئی سی سی کا بڑا ایکشن

سوریا کمار یادیو کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریاکمار یادیو کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دے کر میچ فیس کا تیس فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

یاد رہے کہ بھارتی کپتان نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی ہے جب کہ بھارتی پر  پر الزام ہے کہ انہوں نے سیاسی نوعیت کے بیانات دیے ہیں۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے سوریاکمار کے ریمارکس پر باضابطہ شکایت درج کرائی تھی، میچ ریفری رچی رچرڈسن نے ان کے خلاف فیصلہ سنایا جب کہ بھارت نے اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

دوسری جانب آئی سی سی نے حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کی پیشی کا فیصلہ بھی سنادیا، حارث رؤف پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد اور اشارے کرنے پر وارننگ بھی دی گئی۔

صاحبزادہ فرحان پر جرمانہ عائد نہیں کیا گیا جب کہ انہیں بلا بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ ملی ہے۔ آئی سی سی نے دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بھارت کے خلاف ایشیاکپ کے میچ میں حارث رؤف نے 0-6 کا اشارہ کیا تھا جب کہ صاحبزادہ فرحان نے اپنی ففٹی کی سیلیبریشن پر بلے کو بندوق کی طرح لہرایا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
نمیبیا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے اہم سنگ میل عبور کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ:آزاد کشمیر کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کے تعارف پر بھارت نے نیا تنازع کھڑا کردیا
سوریا کمار کا بڑا یوٹرن ، ایشیا کپ کی ٹرافی کے حوالے سے پینترہ ہی بدل لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version