Advertisement

جوہر ہاکی کپ، سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان اور بھارت کا میچ تین تین گول سے برابر

سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ کے اہم ترین مقابلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ سنسنی خیز لمحات سے بھرپور رہا، جو آخرکار 3-3 گول سے برابر ہو گیا۔

میچ کا آغاز ہی تیز رفتاری اور جارحانہ حکمت عملی سے ہوا۔ پاکستانی کپتان حنان شاہد نے صرف پانچویں منٹ میں شاندار فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو ابتدائی برتری دلائی۔

تاہم بھارت نے دوسرے کوارٹر میں انمول اکا کے گول کی بدولت اس برتری کو ختم کر دیا۔

تیسرے کوارٹر کے 39ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک بار پھر پاکستان کو سبقت دلا دی، لیکن چوتھے اور فیصلہ کن کوارٹر میں بھارتی ٹیم نے زوردار واپسی کی۔

 پہلے سوربھ کشواہا نے 47ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ برابر کیا، پھر منمیت سنگھ نے 53ویں منٹ میں گیند کو جال میں پہنچا کر بھارت کو برتری دلائی۔

Advertisement

تاہم پاکستان نے ہمت نہ ہاری اور صرف دو منٹ بعد 55 ویں منٹ میں سفیان خان نے ایک اور شاندار گول کرتے ہوئے بھارت کی برتری کو مٹی میں ملا دیا اور میچ 3-3 سے برابر کر دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کو 93رنز سے شکست دی
ہم نے خود کو اس مشکل میں ڈالا، اب ہدف کے دفاع کی پوری کوشش کریں گے، اظہر محمود
سلطان آف جوہر ہاکی کپ، پاک بھارت جونیئر ٹیموں کا روایتی مصافحہ
لاہور ٹیسٹ کا تیسرا دن، جنوبی افریقا کو جیت کیلیے 226 رنز درکار
پاک، جنوبی افریقہ ٹیسٹ میچ کا تیسرا روز، قذافی اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بیٹر شوال ذوالفقار کے والد انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version