آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ : بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 129 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔
بنگلا دیش نے ہدف32ویں اوورمیں حاصل کیا۔ روبیا حیدر نے سب سے زیادہ 54 رنز بنائے۔ فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے 1-1 وکٹ لی۔
قومی ویمنز ٹیم پہلے کھیل کر 129 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔ رامین شمیم 23، فاطمہ ثنا 22 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
منیبہ علی 17، سدرہ نواز 15، عالیہ ریاض 13 رنز بنا سکیں۔
گرین شرٹس نے بنگلادیش کے خلاف اپنے پہلے میچ کے لئے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی خوب پریکٹس کی۔
پاکستان کی کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ امید ہے ٹورنامنٹ میں ٹیم اچھے نتائج دے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News