Advertisement

17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم

17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم

فیصل آباد: قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پری سیریز پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت کے عزم کا اظہار کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کی قیادت ان کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے اور وہ اس ذمہ داری کو بہترین انداز میں نبھانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سترہ سال بعد فیصل آباد میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ایک تاریخی موقع ہے، تمام کھلاڑی پُرجوش اور پُرامید ہیں کہ شائقین کو شاندار کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

کپتان نے کہا کہ جنوبی افریقہ اچھی کرکٹ کھیلتی آرہی ہے لیکن پاکستان ٹیم نے بھی حالیہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے کہا ’ہمارا کام کرکٹ کھیلنا ہے، باقی فیصلے ہمارے ہاتھ میں نہیں۔ اب جو ذمہ داری ملی ہے، اس پر مکمل فوکس ہے اور فرنٹ سے لیڈ کرنے کے لیے تیار ہوں‘۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد میں پہلے بھی چیمپئنزکپ کھیلنے کا تجربہ اچھا رہا، اب موسم نسبتاً بہتر ہے البتہ شام کے وقت بال گیلا ہوسکتا ہے جس کا اثر کھیل پر پڑسکتا ہے۔

شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ کپتانی میں ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ ہر کھلاڑی کو اس کی باری پر موقع دیا جائے۔ بابر اعظم کے فارم میں واپس آنے پر خوشی ہے، وہ دنیا کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل بروز ہفتہ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان ٹیم نے جمعہ کے روز فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں دو گھنٹے طویل ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے پہلے وارم اپ کیا اور بعدازاں کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ اور بولنگ پر خصوصی فوکس کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
جنوبی افریقی بیٹر ڈی کوک اور صائم ایوب کے ناپسندہ ترین ریکارڈ
لاہوریوں کا نیا ریکارڈ، پاک جنوبی افریقا میچ میں قذافی اسٹیڈیم ہاؤس فل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version