طویل انتظار کے بعد سنچری؛ بابر اعظم نے مداحوں سے کیا کہا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے طویل انتظار کے بعد بالآخر سنچری بنا کر اپنی فارم کی بحالی کا بھرپور اعلان کردیا۔
807 دن اور 83 اننگز کے بعد آنے والی اس سنچری نے نہ صرف شائقین کا انتظار ختم کیا بلکہ ٹیم کے لیے بھی نئی امیدیں پیدا کیں۔
سری لنکا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم نے کلاسیک اسٹروکس سے بھرپور 102 رنز اسکور کیے۔
میچ کے بعد بابر اعظم نے اپنے انسٹاگرام پر چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ایک لفظ لکھا کہ “الحمدللّٰہ” اور ساتھ ہی انہوں نے طویل عرصے تک ان کا ساتھ دینے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
بابر اعظم کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا جبکہ کرکٹ حلقوں میں بھی ان کی واپسی کو بھرپور سراہا گیا۔
واضح رہے کہ اس اہم اننگز کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دی۔ 289 رنز کا ہدف قومی ٹیم نے صرف دس گیندیں قبل حاصل کیا جبکہ فیصلہ کن اسٹروک بھی بابراعظم ہی نے کھیلا۔
بابر اعظم نے 8 خوبصورت چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی، اس تاریخی لمحے کے بعد انہوں نے پہلے آسمان کی طرف دیکھ کر اظہارِ تشکر کیا اور پھر سجدۂ شکر ادا کیا، تاہم جب وہ سنچری کے سنگِ میل پر پہنچے تو پورا اسٹیڈیم کھڑے ہو کر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتا رہا۔
میچ کے بعد گفتگو میں بابر اعظم نے کہا کہ مداحوں کی مسلسل حمایت نے انہیں حوصلہ دیا۔ ہدف کے مطابق بیٹنگ کی اور سنچری بنانے سے اعتماد میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

