سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی

سول ایوی ایشن کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ۔ لاہور ایئرپورٹ ٹیم کی شاندار کارکردگی، فائنل میں کوئٹہ کو شکست دیدی۔
کوئٹہ ٹیم نے فائنل میں بھرپور مقابلہ کیا مگر ٹائٹل حاصل نہ کرسکی۔ ٹورنامنٹ میں پشاور، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ اور فیصل آباد کی ٹیموں نے شرکت کی۔
فائنل میچ دیکھنے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھے۔ شاندار بیٹنگ اور عمدہ باؤلنگ سے لاہور ٹیم نے بازی مار لی۔
سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ٹورنامنٹ کا مقصد ایئرپورٹ ملازمین میں مثبت سرگرمیوں کا فروغ تھا۔
اس حوالے سے کھلاڑیوں کا کہناتھاکہ ٹورنامنٹ نے ٹیموں میں بہترین اسپورٹس مین اسپرٹ پیدا کی۔
سول ایوی ایشن کی جانب سے آئندہ سال ٹورنامنٹ کو مزید بڑے پیمانے پر منعقد کرنے کا اعلان کیاگیاہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

