بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی

بگ بیش کرکٹ لیگ کے منتظمین نے نئے سیزن میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ایک منفرد اور دلچسپ اقدام متعارف کروا دیا ہے۔
اب شائقین کرکٹ کے لیے موقع ہے کہ وہ میچ کے پہلے اوور میں چھکے پر اسٹینڈز میں جانے والی گیند کو کیچ کرکے اپنے ساتھ گھر لے جا سکیں گے۔
اس دلچسپ اقدام کا نام ’بال دی کیپ ویسٹ پیک‘ رکھا گیا ہے، جو بگ بیش کے شائقین کے لیے ایک نیا تجربہ فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ کے منتظمین کی جانب سے نئے سیزن میں شائقین کے لیے ایک غیر معمولی آفر دی جا رہی ہے۔
’بال دی کیپ ویسٹ پیک‘ کے تحت، میچ کے پہلے اوور میں جو گیند اسٹینڈز میں جائے گی، وہ شائقین کو کیچ کر کے اپنے ساتھ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
اس پر کوئی حد نہیں رکھی گئی ہے یعنی شائقین جتنی بھی گیندیں حاصل کر سکیں گے وہ ان کی ہوں گی بعد ازاں ایک نئی میچ بال متعارف کرائی جائے گی۔
یہ اقدام بگ بیش کے منتظمین کی جانب سے کرکٹ کے شائقین کو مزید محظوظ کرنے اور ان کے تجربے کو مزید یادگار بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
اس نئی آفر کا مقصد کرکٹ کو مزید دلچسپ اور جاندار بنانا ہے، تاکہ شائقین اس کھیل کے ہر لمحے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

