Site icon بول نیوز

کراچی؛ 35 ویں نیشنل گیمز کے انتظامات مکمل، کل سے آغاز

کراچی؛ 35 ویں نیشنل گیمز کے انتظامات مکمل، کل سے آغاز

کراچی میں 6 دسمبر سے شروع ہونے والے 35ویں نیشنل گیمز کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر کی زیر صدارت کمشنر کراچی کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں  نیشنل گیمز کے افتتاحی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ نیشنل گیمز کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ محکمہ اسپورٹس، انتظامیہ، پولیس، ٹریفک پولیس، محکمہ تعلیم سمیت تمام متعلقہ ادارے قومی جذبے کے ساتھ فرائض انجام دےرہےہیں۔

کمشنر کراچی نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل گیمز کو یادگار بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ ٹریفک پولیس نے پارکنگ اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر جامع منصوبہ بندی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 35 ویں نیشنل گیمز کو ری شیڈول کر دیا گیا

وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے دوران اجلاس گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 35 ویں نیشنل گیمز سندھ کے لیے نہایت اہمیت رکھتے ہیں، یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ طویل عرصے بعد صوبہ سندھ اس بڑے قومی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔

سردار محمد بخش مہر نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو ہدایت کی کہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے مربوط اور فعال کردار ادا کریں۔

اس موقع پر سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر  کا کہنا تھا کہ پر نیشنل گیمز میں ملک بھر سے 11 ہزار ایتھلیٹس شرکت کریں گے، جبکہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔

اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی، سیکریٹری کھیل منور علی مہیسر، ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو، ڈائریکٹر اسد اسحاق،ڈی آئی جی ٹریفک، ڈی سیز، غلام محمد خان، اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version