Site icon بول نیوز

کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز کا آج سے آغاز

کراچی: 35 ویں نیشنل گیمز کا آج سے آغاز

کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ آج کراچی میں لگے گا جہاں 35 ویں نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب آج 1 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوگی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دوپہر 2 بجے اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

35 ویں نیشنل گیمز کا افتتاح بلاول، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور سردار مہر 3 بجے کریں گے، جبکہ تقریب میں وزیراعلیٰ، صوبائی وزرا اور دیگر معزز شخصیات شریک ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں 18 سال بعد 35 ویں نیشنل گیمز کا انعقاد

30  ہزار سے زائد طلبہ اور 11 ہزار کھلاڑی و آفیشلز تقریب کا حصہ ہوں گے۔

سردار محمد بخش مہر 3:45 پر خطاب کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ سندھ 3:55 اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4 بجے خطاب کریں گے، نیشنل گیمز کا مارچ پاسٹ 4:15 بجے ہوگا۔

اوتھ سیریمنی 4:40 بجے ہوگی، افتتاح کے بعد 6 سے 9 بجے تک میوزیکل شو ہوگا۔

Exit mobile version