سعود شکیل نے ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے

سعود شکیل نے ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے
نوجوان بلے باز سعود شکیل نے ایک ہی دن میں کئی ریکارڈز توڑ ڈالے۔
سری لنکا کے خلاف گا ل میں جاری ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے کیریئر بیسٹ 208 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
وہ سری لنکا میں ڈبل سنچری کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
اس ڈبل سنچری کے بعد سعود شکیل کے مجموعی رنز 788 ہوگئے جو ٹیسٹ کرکٹ کی ابتدائی 11 اننگز میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور ہے۔
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1681284326422634496
اس کے علاوہ سعود شکیل سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آل ٹائم لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑنے کے بھی انتہائی قریب پہنچ گئے ہیں۔
کم از کم 10 ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے کھلاڑیوں میں سعود شکیل کی ٹیسٹ اوسط صرف ڈان بریڈمین سے معمولی سی کم ہے۔ڈان بریڈمین کی اوسط 99.94 ہے جبکہ سعود شکیل کی 98.50 ہے۔
https://twitter.com/ICC/status/1681487989824733185
اگر سعود شکیل دوسری اننگز میں 12 یا اس سے زائد رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہتے ہیں تو وہ ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیں گے اور ان کی اوسط 100 ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News