گال ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

گال ٹیسٹ: سری لنکا کا پاکستان کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف
گال ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق گال میں کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکن ٹیم 279 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔
پہلی اننگز کے ٹاپ اسکورر دھننجیا ڈی سلوا دوسری اننگز میں بھی 82 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔نشان مدھوشکا 52 اور رمیش مینڈس 42 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور نعمان علی نے 3،3 جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کی پہلی اننگز کے 312 رنز کے جواب میں سعود شکیل کے ناقابل شکست 208 رنز کی بدولت 461 رنز بنائے تھے۔ آغا سلمان 83 رنز بناکر دوسرے نمایاں بلے باز رہے تھے۔
سری لنکا کی جانب سے رمیش مینڈس نے 5، پراباتھ جے سوریا نے 3 جبکہ کسن راجیتھا اور وشوا فرنانڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دھننجیا ڈی سلوا (122) کی سنچری اور اینجلو میتھیوز(64) کی نصف سنچری کی بدولت 312 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News