جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟

جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا؟
ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر افواہیں زیر گردش ہیں۔
تفصیلات کے مطابق حالیہ ایشیز سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا پانے پر ناقدین کی جانب سے جیمز اینڈرسن پر تنقید کی گئی اور بعض لوگوں نے کہا کہ وہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے ہیں۔
تاہم جیمز اینڈرسن نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو کے دوران ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بارے میں میری ابھی کوئی سوچ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوچ اور کپتان مجھے ٹیم میں رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے جب تک میں کھیل سکتا ہوں تب تک میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
اینڈرسن نے اعتراف کیا کہ وہ حالیہ ایشیز سیریز میں زیادہ اثر نہ ڈال پانے سے ’مایوس‘ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لیکن مجھے اب بھی ایسا لگتا ہے کہ میں اچھی بولنگ کر رہا ہوں۔
واضح رہے ایشیز سیریز کے 4 ٹیسٹ میچز میں اینڈرسن نے 76.75 کی اوسط سے صرف 4 وکٹیں ہی حاصل کی ہیں۔
جیمز اینڈرسن کا شمار دنیا کے کامیاب ترین ٹیسٹ بولرز میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے سری لنکن آف اسپنر مرلی دھرن(800) اور آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن (708) کے بعد سب سے زیادہ (689) وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/303266/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/303266/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

