Advertisement

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، سری لنکا پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر

کولمبو ٹیسٹ

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان کی شاندار بولنگ، سری لنکا پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکن ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں سری لنکا نے بظاہر بیٹنگ کے لیے سازگار وکٹ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔

سری لنکن ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور دھننجیا ڈی سلوا (57) کے علاوہ کوئی بلے باز ٹک کر نہ کھیل سکا۔ دنیش چندیمل 34 اور رمیش مینڈس 27 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، نسیم شاہ نے 3 اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وشوا فرنانڈو اور کسن راجیتھا کی جگہ لیفٹ آرم سیمر دلشان مدوشنکا ڈیبیو کریں گے  جبکہ ڈینگی سے صحتیاب ہونے والے اسیتھا فرنانڈو کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

پاکستان ٹیم:

Advertisement

عبداللہ شفیق، امام الحق،  شان مسعود،  بابر اعظم (کپتان)،  سرفراز احمد،  سعود شکیل،  آغا سلمان،  نعمان علی،  نسیم شاہ،  ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی۔

سری لنکن ٹیم:

دیموتھ کرونارتنے (کپتان)،  نشان مدوشکا،  کوشال مینڈس،  اینجلو میتھیوز،  دنیش چندیمل،  دھننجیا ڈی سلوا،  سدیرا سماراوکرما ،  رمیش مینڈس،  پراباتھ جے سوریا، اسیتھا فرنانڈو، دلشان مدوشنکا

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/367667/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/367667/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
ویمنز ورلڈ کپ 2025: گوگل نے ڈوڈل بدل ڈالا
ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کا ماتم شروع ہو گیا
شاہد آفریدی کا مودی کو کرارا جواب؛ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی طیاروں کی تباہی یاد دلادی
ٹیم پاکستان نے ایشیا کپ فائنل کی فیس شہداء 7 مئی کے نام کردی
تمہاری شکستیں تاریخ کا حصہ ہیں، محسن نقوی کا نریندر مودی کو کرارا جواب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version