ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

ایشین گیمز کیلئے پاکستان ویمنز اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹ آرم اسپنر انوشے ناصر اور دائیں ہاتھ کی بیٹر شوال ذوالفقار کو پہلی بار پاکستان کی پندرہ رکنی سینئر ویمنز ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے ۔
یہ ٹیم اس سال ستمبر میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ ایونٹ میں حصہ لے گی۔
ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے اس سال 19سے 26 ستمبر تک چین کے شہر ہینگ زو میں منعقد ہوں گے۔
انوشے ناصر اور شوال ذالفقار کا سلیکشن انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور ایمرجنگ ویمنز ایشیا کپ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے عمل میں آیا ہے۔
ٹیم میں ڈیانا بیگ کی بھی واپسی ہوئی ہے جو اس سال آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں انگلی زخمی ہوجانے کے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ سے باہر تھیں۔
سابق کپتان بسمہ معروف ایشین گیمز کی ٹیم میں شامل نہیں ہیں کیونکہ ایشین گیمز کےقواعد وضوابط کے تحت کھلاڑیوں کو اپنے ساتھ بچے رکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
پاکستان کی ویمنز ٹیم 2010 ء میں چین میں ہونے والے ایشین گیمز اور پھر2014ء میں جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکی ہے اور اس کی نظریں اب ہیٹ ٹرک مکمل کرنے پر مرکوز ہیں۔
ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت کھیلے جائیں گے۔
پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی کی عالمی رینکنگ اور ٹورنامنٹ کے قواعدوضوابط کے مطابق ٹورنامنٹ کا آغاز کوارٹرفائنل سے کرے گی جو 22 سے 24 ستمبر تک ہوں گے۔
سیمی فائنلز 25 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 26 ستمبر کو ہوگا۔
کانسی کے تمغے کے لیے میچ بھی 26ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
پاکستانی اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
ندا ڈار ( کپتان )، عالیہ ریاض، انوشے ناصر، ڈیانا بیگ ، فاطمہ ثنا، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، عمیمہ سہیل، صدف شمس، شوال ذوالفقار، سدرہ امین ، عروب شاہ اور ام ہانی
https://twitter.com/TheRealPCB/status/1683714534970912768
ایشین گیمز سے قبل پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم یکم سے 14 ستمبر تک جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز میں تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل ( آئی سی سی
چیمپئن شپ کا حصہ ) کھیلے گی۔
اس سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/860061/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/860061/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

