Advertisement

دلی خواہش ہے کہ ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان آئے، ذکا اشرف

ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ میری دلی خواہش ہے ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان آئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 کے شیڈول اور ٹرافی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے  ذکا اشرف نے کہا کہ  پندرہ سال بعد پاکستان میں ایشیا کپ کا انعقاد ہوگا۔

انہوں نے  نیپال کو  پہلی بار ایشیا کپ میں کوالیفائی کرنے   افغانستان کو پاکستان میں پہلی بار کھیلنے پر مبارک باد  پیش کی۔

ذکا اشرف نے کہا کہ  ٹورنامنٹ کا آغاز ملتان سے ہورہا ہے۔پورے پاکستان میں کرکٹ کا جذبہ ہے لیکن ملتان کے لوگوں کا جذبہ مختلف ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بطور میزبان ہمارے لیے سب ٹیمیں برابر ہیں لیکن دلی خواہش ہے کہ ٹرافی پاکستان آئے۔

Advertisement

ذکا اشرف نے کہا کہ ہماری بولنگ اور بیٹنگ مضبوط ہے، ٹاپ آرڈر آئی سی سی کے ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔

اس موقع پر  مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ  ایشیا کپ بڑے ٹورنامنٹس میں سے ایک ہے۔ بھارت انڈیا  کے خلاف پریشر ہوتا ہے،جو پریشر برداشت کرلیتا ہے وہ جیت جاتا ہے۔

سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایشیا کپ پاکستان لانے کے لیے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پاکستان کے پاس بابر اعظم،فخر زمان،شاہین آفریدی ،نسیم شاہ ،حارث رؤف دنیا کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/913396/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/07/913396/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version