Advertisement

زمبابوے کے سابق کپتان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

ہیتھ اسٹریک

زمبابوے کے سابق کپتان کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل

زمبابوے کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی جھوٹی خبر وائرل ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مختلف بین الاقوامی میڈیا نے ہیتھ اسٹریک  کی کینسر کے  باعث انتقال کی خبر چلائی تھی۔

خبر میں بتایا گیا تھا کہ سابق کپتان کی عمر 49 برس تھی اور  رواں برس مئی میں انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

زمبابوے کے  موجودہ کپتان شان ولیمز اور سابق فاسٹ بولر ہنری اولنگا نے بھی سوشل میڈیا پر ہیتھ اسٹریک کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے تعزیت کا اظہار کیا تھا جس سے اس غلط خبر کو مزید  تقویت ملی۔

تاہم اب ہیتھ اسٹریک نے موت کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد خود اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ہیتھ اسٹریک زمبابوے کی جانب سے 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر تھے۔ وہ 2000 سے 2004 تک زمبابوے کی ٹیم کے کپتان رہے۔

ہیتھ اسٹریک نے 65 ٹیسٹ اور 189 ون ڈے میچز کھیلے۔ انہوں نے 445 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کیں اور 4933 رنز بنائے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/08/404763/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/08/404763/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز، جنوبی افریقہ سیریز کے لیے اسکواڈز پر مشاورت، تبدیلیوں کا امکان
جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیاں
ویمنز ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی
بھارت کی ہٹ دھرمی ویمنز ورلڈ کپ میں بھی برقرار، میچ سے پہلے ہاتھ نہیں ملایا
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
Advertisement
Next Article
Exit mobile version