اگر اسٹوکس نے دوبارہ میسج کیا تو ڈیلیٹ کردوں گا، معین علی

اگر اسٹوکس نے دوبارہ میسج کیا تو ڈیلیٹ کردوں گا، معین علی
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے اہم آل راؤنڈر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ کو ایک بار پھر خیرباد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹائرمنٹ واپس لے کر حالیہ ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے معین علی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کا 68 واں ٹیسٹ ہی ان کا آخری ٹیسٹ تھا۔
انگلینڈ کی کیا اوول میں آسٹریلیا کے خلاف ڈرامائی فتح میں معین علی نے اہم کردار اداکیا جس کے باعث 2023 کی ایشز سیریز 2-2 سے برابر ہوگئی۔
معین علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اب وہ حتمی طور پر ریٹائر ہو چکے ہیں،اگر اسٹوکس نے مجھے دوبارہ میسج کیا تو میں اسے ڈیلیٹ کر دوں گا۔ میرا کام ہوچکا ہے، میں نے واقعی اس سے لطف اٹھایا ہے، اور یہ بہت اچھا ہے ،اسے اب ختم ہوجانا چاہیئے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے اہم اسپنر جیک لیچ کو سیریز سے پہلے کمر کی انجری پیش آنے کے بعد معین علی کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ایک ایس او ایس پیغام بھیجا تھا، جس میں لکھا تھا ‘ایشیز؟’ ۔
ابتدائی طور پر یہ سوچنے کے بعد کہ یہ ایک مذاق تھا، معین علی نے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا اور ایشیز سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ بن گئے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/08/600720/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/08/600720/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News