ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان شاہینز کو فائنل میں شکست

ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان شاہینز کو فائنل میں شکست
آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان شاہینز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق این ٹی ( ناردن ٹیریٹری ) اسٹرائیک نے ٹاپ اینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان شاہینز کو 46 رنز سے شکست دے دی۔
ڈارون میں کھیلے گئے فائنل میں این ٹی اسٹرائیک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔
این ٹی اسٹرائیک کے جیک ووڈ نے شاندار ناقابل شکست سنچری اسکور کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے صرف 59گیندوں پر101 رنز اسکور کیے ۔
جواب میں پاکستان شاہینز 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بناسکے۔
عرفات منہاس 41 رنز کے ساتھ پاکستان شاہینز کے ٹاپ اسکورر رہے جس میں دو چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ عرفان خان24 اور شمائل حسین 23 رنز بناکر دیگر نمایاں بلے باز رہے۔
یاد رہے کہ چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں این ٹی اسٹرائیک نے اپنے تمام چھ میچوں میں کامیابی حاصل کی ۔
پاکستان شاہینز نے فائنل سے قبل پانچ میں سے چار میچ جیتے تھے ۔ پاکستان شاہینز کو اس سیریز کے اپنے پہلے میچ میں این ٹی اسٹرائیک نے ہی 59 رنز سے ہرایا تھا۔
پاکستان شاہینز اب 8 اگست کو پاپوا نیوگنی کے خلاف اور 9 اگست کو این ٹی اسٹرائیک کے خلاف پچاس اوورز کا میچ کھیلیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/08/996719/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/08/996719/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News