بھارت کے ساتھ میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے، افتخار احمد

افتخار احمد
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے۔
پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اگر اس ایشیا کپ میں تین دفعہ سامنا ہوا تو زیادہ اچھا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کھلاڑی بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت کے خلاف اچھا کھیلنا ہے اور جیتنا ہے۔
یاد رہے کہ افتخار احمد نے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالا تھا اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ شاندار پارٹنرسپ قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
افتخار احمد نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری صرف 67 گیندوں پر بنائی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/346829/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/346829/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News