پاکستان کو ٹاپ فور کہنا زیادتی ہے، پاکستان فائنل جیتنے والی ٹیم ہے، بابر اعظم

پاکستان کو ٹاپ فور کہنا زیادتی ہے، پاکستان فائنل جیتنے والی ٹیم ہے، بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں ٹاپ فور کہنا بہت نیچے کہنا ہے، میرے حساب سے پاکستان فائنل جیتنے والی ٹیم ہے۔
ورلڈکپ 2023 کے لیے بھارت روانگی سے قبل لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ خود سے زیادہ کھلاڑیوں پر اعتماد ہے۔ پی سی بی ہمیشہ کھلاڑیوں کے لیے اچھا سوچتاہے، آگے بھی اچھاہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کی جوڑی اچھی چل رہی تھی، ورلڈکپ میں نسیم شاہ کو مس کریں گے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ورلڈکپ کا تجربہ ہے اس لیے انہیں منتخب کیا گیا۔
بابر اعظم نے کہا کہ بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباؤ نہیں ہے۔ ماسوائے چنئی کے پاک بھارت کنڈیشنز ایک جیسی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی پلیئرکابراوقت چل رہاہوتو اسے اعتماد دیناچاہیے۔ کوئی بھی کھلاڑی نمبرون نہیں ہوتا، ہردن سیکھتاہے،ہرمیچ میں ایک جیسی غلطی نہیں ہوتی۔
کپتان قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ جن پلیئرز کی وجہ سے ورلڈ نمبر ون تھے وہ انجرڈ ہوگئے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ایشیا کپ میں اچھی پرفارمنس نہیں دے سکے۔ کوشش کریں گے ایشیا کپ کی غلطیاں ورلڈکپ میں نہ ہوں۔ بطور ٹیم اچھا کھیل کر ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مڈل اوورزمیں وکٹ لینے پر کام کررہےہیں۔ ٹیم کمبی نیشن کا فیصلہ میچ اور کنڈیشن دیکھ کر کریں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ بحیثیت کپتان ٹیم کی قیادت اعزاز کی بات ہے۔ ورلڈکپ کے لیے پوری تیاری ہے ہر طرح کی کنڈیشن میں کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔
AdvertisementBabar Azam's pre-departure press conference | ICC World Cup 2023#WeHaveWeWill | #CWC23 https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/430013/amp/
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 26, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News