ایشیا کپ: کولمبو میں آج بھی بارش کا امکان

ایشیا کپ 2023 میں شیڈول آج کا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق کولمبو میں گزشتہ دو روز سے موسم صاف ہے اور تیز دھوپ نکلی ہوئی ہے تاہم آج مسلسل بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
تاحال کولمبو میں مطلع صاف ہے اور بادل بھی نہیں چھائے ہوئے لیکن محکمہ موسمیات کی جانب سے دن میں اب بھی کسی وقت بارش شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن میں بارش کے 90 فیصد امکانات ہیں۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج سری لنکا اور بنگلا دیش کا مقابلہ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم صبح کے سیشن میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل مدمقابل ہوں گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/549191/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/549191/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

