Advertisement

ٹیموں نے ستمبر میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جے شاہ

جے شاہ

ٹیموں نے ستمبر میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، جے شاہ

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیموں نے ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا ۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023  دبئی کی بجائے سری لنکا میں کرانے کے معاملے پر صدر اے سی سی جے شاہ نے بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ  تمام فل ممبرز ،میڈیا رائٹس ہولڈرز اور ان اسٹیڈیم رائٹس ہولڈرز پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلنے پر ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کر رہے تھے۔

جے شاہ نے کہا کہ یہ سب سیکیورٹی خدشات اور ملک کی معاشی صورتحال کی وجہ سے تھا۔ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے مجھے اس کا مناسب حل نکالنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے اے سی سی سے مل کر بنائے جانےوالے ہائیبرڈ ماڈل کو تسلیم کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں متعدد تبدیلیاں ہوئیں، بات چیت بھی اوپر نیچے ہوئی۔

صدر اے سی سی نے کہا کہ یو اے ای میں 2022 میں کھیلا جانے والا ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا تھا ۔اب اس کا موازنہ 100 اوورز کے ون ڈے فارمیٹ سے نہیں کیا جا سکتا۔

Advertisement

جے شاہ نے مزید کہا کہ اگر دبئی میں میچز کا شیڈول ہوتا تو کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہوتے  اور انجری کے امکانات بڑھ جاتے جبکہ ورلڈکپ بھی شروع ہونے والا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے شیڈول کو کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ۔ مقصد صرف یہ تھا کہ ٹورنامنٹ میں اچھے مقابلے ہوں اور اسے کامیاب بنایا جائے۔

صدر اے سی سی نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل ٹیموں کے کھلاڑیوں کی صحت کا خیال رکھا گیا ہے تاکہ وہ مکمل تیار رہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/731381/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/09/731381/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version