Advertisement

ورلڈکپ 2023: پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے

ورلڈکپ

ورلڈکپ 2023: پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر بھارتی صحافی بھی بول پڑے

بھارت میں جاری ورلڈکپ 2023 میں پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر بھارتی صحافی بھی حکومت کے خلاف بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت کے ممتاز صحافی راج دیپ سردسائی نے پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہ دینے پر    مودی سرکار کو آئینہ دکھا دیا۔

راج دیپ سردسائی نے کہا سن کر مایوسی ہوئی کہ پاکستانی کرکٹ صحافیوں کو اب تک ویزے نہیں دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ  صحافیوں کو سیاسی الجھنوں میں کیوں پھنسایا جارہا ہے۔جب پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کا حصہ ہے تو میزبان بھارت ویزے دینے سے انکار نہیں کرسکتا۔

معروف بھارتی صحافی  کا مزید کہنا تھا کہ  بطور میزبان بھارت پاکستانی صحافیوں کو ویزا دینے سے انکار نہیں کر سکتا۔  خدشہ ہے اسلام آباد مستقبل میں بھی اسی طرح کا بدلہ لے گا۔

Advertisement

راج دیپ  نے بھارتی حکومت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ  آئیے حقیقی بھارتی انداز میں اچھے میزبان بنیں۔

واضح رہے کہ ایونٹ کا آغاز ہوئے آج پانچواں روز ہے اور  بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ اور صحافیوں کو  تاحال ویزے جاری نہیں کیے گئے۔

بھارت کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے ویزوں کے معاملے میں بھی ہٹ دھرمی دکھائی گئی تھی اور ویزے تاخیر سے جاری کیے گئے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/341838/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/341838/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فاطمہ ثنا کو شاداب کی طرح گگلی کرنے کا مشورہ کس نے اور کیوں دیا؟
کیا آج بھارتی ویمنز ٹیم پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملا پائے گی؟ شائقین کرکٹ کا بڑا سوال
آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ: روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج آمنے سامنے
کولمبو، بھارت سے اہم ٹاکرے سے قبل پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ان ڈور پریکٹس
ویمنز ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم کو صرف شرکت پر کتنی رقم ملے گی؟ جانیے
کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش کی پرائیویٹائزیشن کی خبروں کو مسترد کر دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version