ورلڈکپ 2023: پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزے جاری نہ ہوسکے

ورلڈکپ 2023: پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ویزے جاری نہ ہوسکے
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کا آج سے باقاعدہ آغاز ہونے جارہا ہے اور پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو ابھی تک ویزے جاری نہ ہوسکے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں آج سے ورلڈ کپ کا آغاز دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور رنر اپ نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
پاکستانی صحافیوں اور کرکٹ فینز کو تاحال بھارت کے ویزے جاری نہ ہوسکے، بھارتی ہائی کمیشن صحافیوں کی ویزہ درخواستیں وصول کرنے سے گریزاں ہے۔
دنیا بھر کا میڈیا ورلڈ کپ کوریج کے لیے بھارت پہنچ چکا ہے لیکن پاکستانی صحافیوں کو بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی۔
دنیا بھر سے پاکستانی فینز بھی بھارت جا کر اپنی قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔ بھارتی حکومت نے تاحال کرکٹ فینز کو بھی سفر کی اجازت نہیں دی۔
کپتان بابر اعظم بھی پاکستانی فینز کی سپورٹ کے منتظر ہیں۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستانی فینز کو ورلڈ کپ میں مس کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اپنی ورلڈکپ مہم کا آغاز کل حیدرآباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا۔
پاکستان کو وارم اپ میچز میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/432727/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/432727/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

