ورلڈکپ 2023: نیدرلینڈز نے سری لنکا کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا

ورلڈکپ 2023: نیدرلینڈز نے سری لنکا کیخلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا
ورلڈکپ2023 میں نیدرلینڈز نے سری لنکا کے خلاف میچ میں نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لکھنؤ میں کھیلے جارہے ورلڈکپ2023 کے انیسویں میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو ابتداء میں غلط ثابت ہوا۔
نیدرلینڈز کی نصف سے زیادہ ٹیم 100 رنز سے بھی کم پر پویلین لوٹ گئی۔
91 کے مجموعی اسکور پر چھٹی وکٹ گرنے کے بعد سائیبرانڈ اینگلبریکٹ اور لوگن وین بیک نے ساتویں وکٹ پر 130 رنز کی ریکارڈ ساز شراکت قائم کی۔
اس سے قبل ورلڈکپ میں ساتویں وکٹ پر سب سے بڑی شراکت (116) کا اعزاز بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی اور رویندرا جدیجا کے پاس تھا۔
سائیبرانڈ اینگلبریکٹ (70) اور لوگن وین بیک(59) نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی نصف سنچریز اسکور کیں۔ دونوں کی ریکارڈ پارٹنرشپ کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم اسکور 262 رنز تک پہنچانے میں کامیاب رہی ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/546426/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/546426/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

