Advertisement

سابق بھارتی کرکٹرز، اداکار کی امپائرنگ پر تنقید، پاکستان کو فاتح قرار دے دیا

پاکستان

سابق بھارتی کرکٹرز، اداکار کی امپائرنگ پر تنقید، پاکستان کو فاتح قرار دے دیا

سابق کرکٹرز سمیت اداکار اور شائقین  بھی ورلڈکپ 2023 میں امپائرنگ کے معیارپر سوالات اٹھانے لگے۔

گزشتہ روز پاکستان اور جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گئے اہم میچ میں انتہائی نازک موڑ پر جنوبی افریقی بلے باز کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ نہ دینے پر امپائرنگ کے میعار پر کافی تنقید کی جارہی ہے۔

سابق بھارتی کرکٹرز اور ایک اداکار نے بھی امپائرنگ کے معیار پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کو فاتح قرار دے دیا۔

سابق بھارتی کرکٹر و کمنٹیٹر ہربھجن سنگھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر آئی سی سی اور پی سی بی کو ٹیگ کرکے کہا کہ   ’خراب امپائرنگ اور غلط قوانین  کی قیمت پاکستان کو اس میچ کی صورت میں چکانا پڑی۔ آئی سی سی کو یہ قانون بدلنا چاہیے۔ اگر گیند اسٹمپ سے ٹکرا رہی ہے تو امپائر نے آؤٹ دیا یا ناٹ آؤٹ کیا فرق نہیں پڑتا، ورنہ ٹیکنالوجی کا کیا فائدہ؟؟؟‘

Advertisement

انہوں نے ایک اور پوسٹ میں لکھا کہ ’ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ  آج کون جیتا کون ہارا ، کون کھیل رہا ہے یا تھا  مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، پر قانون ٹھیک نہیں ہے، کل کو یہ ہمارے (بھارت )  ساتھ بھی ہو سکتا ہے، ان کی (امپائرز ) کی غلطی کی وجہ سے ہم فائنل ہار گئے  تو؟ پھر کیا ہوگا؟‘

ہرشابھوگلے نے اپنی پوسٹ  میں ڈی آر ایس  کی حمایت کی تو ہربھجن سنگھ نے کہاکہ ’ گیند اسٹمپ سے ٹکرائے تو آؤٹ ہے  ہرشا ، سمپل ہے! کل  بھارتی ٹیم کے ساتھ  ایسا ہو سکتا ہے۔ آئی سی سی کو یا تو ٹیکنالوجی  یا امپائر کال پر قائم رہنے کی ضرورت ہے.. اگر امپائرز کی کال آخری کال ہو تو کھیل میں ٹیکنالوجی  کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ  کسی ایک کو آؤٹ اور کسی کو ناٹ آؤٹ قرار دینے کی تجویز نہیں دے سکتے! یہ بے کار ہے۔‘

پاکستان  مخالف بیانات دینے اور پوسٹس لگانے کے لیے مشہور عرفان پٹھان  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر لکھا ’ دو فیصلے پاکستان ٹیم  کے خلاف گئے، وائیڈ اور ایل بی ڈبلیو۔ ایسا لگتا ہے کہ جنوبی افریقا کو اس ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کے ساتھ کچھ قسمت  بھی ملی ہے۔

Advertisement

بھارتی اداکارایوشمان کھرانا  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر پوسٹ میں لکھا’یہ شمسی آؤٹ تھا برو‘۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/617343/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/617343/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹرافی تنازع : بھارت محسن نقوی کے خلاف آئی سی سی میں کیا اقدام اٹھانے والا ہے ؟
اے بی ڈویلیئر نے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کے رویئے کو نفرت انگیز قرار دے دیا
پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں، کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈہ بے نقاب، محسن نقوی کا کرارا جواب
ابھیشیک شرما کا نیا ریکارڈ، صائم ایوب آل راؤنڈرز میں نمبر ون، نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری
اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے یوئیفا کا ہنگامی اجلاس اگلے ہفتے ہو گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version