Advertisement

ورلڈکپ 2023: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز ڈینگی کا شکار

ورلڈکپ

ورلڈکپ 2023: بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز ڈینگی کا شکار

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں اپنے پہلے میچ سے قبل ہی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے آغاز سے قبل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز شبمان گل سے بھارتی ٹیم کو کافی امیدیں وابستہ ہیں تاہم وہ ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق عالمی نمبر دو بلے باز شبمان گل  کا ڈینگی ٹیسٹ  مثبت آگیا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ان کی شرکت مشکوک ہے ۔

ورلڈکپ 2023 میں بھارت  کا  پہلا میچ آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو چنئی میں شیڈول ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم کو بھی میچ کیلئے پلیئنگ الیون تیار کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔

Advertisement

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے ہیں اور اتوار کو بھارت کے خلاف پہلے میچ میں  ان کی شرکت مشکوک ہے۔

کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ مارکس اسٹوئنس کو ابھی پہلے میچ سے باہر نہیں کیا، اگلے دو روز فٹنس کے حوالے سے اہم ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/694948/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/694948/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے لیے شیڈول جاری کر دیا
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے سیریز، ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کل سے شروع ہو گی
کوشش ہوگی بابر اعظم کو آؤٹ کرکے شائقین کو چپ کروائیں، جنوبی افریقی کپتان
17 سال بعد فیصل آباد میں کرکٹ کی واپسی؛ شاہین آفریدی جیت کے لیے پرعزم
Next Article
Exit mobile version