ورلڈکپ 2023: پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوگی؟

ورلڈکپ 2023: پاک بھارت میچ کے دوران بارش ہوگی؟
شائقین کرکٹ کو ورلڈکپ 2023 کے سب سے بڑے پاک بھارت ٹاکرے کا بے چینی سے انتظار ہے۔
کل 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی لیکن کیا میچ بلاتعطل جاری رہ پائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان گزشتہ ماہ ایشیا کپ کے دو میچز میں سے ایک بارش کے باعث مکمل نہیں ہوسکا تھا جبکہ دوسرا میچ بھی بارش کے سبب ریزرو ڈے پر مکمل کیا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں کل میچ کے دوران بارش کے 35 فیصد امکانات موجود ہیں تاہم اس سے میچ میں خلل نہیں پڑے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ احمد آباد شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے سخت گرمی اور حبس کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے دونوں ابتدائی میچز میں فتح کے ساتھ ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/696663/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/10/696663/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

