نریندر مودی بھارتی ٹیم کی دلجوئی کرنے ڈریسنگ روم میں پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کرکٹ ٹیم کی ڈریسنگ روم میں دلجوئی کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ڈریسنگ میں افسردہ افسردہ سے تھے کہ اسی اثناء میں نریندر مودی وہاں پہنچ گئے۔
انہوں نے کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کو افسردہ دیکھ کر کہا کہ آپ لوگ دس میچ جیت کر آئے ہیں، یہ تو ہوتا رہتا ہے، خوش رہیے، پورا ملک آپ لوگوں کو دیکھ رہا ہے۔
نریندر مودی نے کوچ راہول ڈریوڈ سے کہا کہ آپ لوگوں نے محنت بہت کی ہے لیکن ایسا ہوجاتا ہے۔
ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے محمد شامی کو گلے لگا کر نریند ر مودی نے کہا کہ ’بہت اچھا کیا ہے اس بار‘۔
بعد ازاں انہوں نے سب کو مخاطب کرکے کہا کہ ہوتا رہتا ہے ایسا، ساتھیوں میں ایک دوسرے کا حوصلہ بلند کرتے چلیے ۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل تک ناقابل شکست رہی تھی لیکن فائنل میں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں یکطرفہ مقابلے میں شکست ہوئی۔
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی اور انہیں صرف 240 رنز پر ڈھیر کردیا۔
آسٹریلوی ٹیم نے ہدف باآسانی 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/187609/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/187609/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News