شاہد آفریدی کرکٹ کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں، نگراں وزیر اعظم

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کرکٹ کی بہتری کے لیے کردار ادا کریں ۔
ذرائع کے مطابق سابق کپتان شاہد آفریدی نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان کرکٹ ٹیم اور کرکٹ بورڈ کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگراں وزیر اعظم نے شاہد آفریدی سے درخواست کی کہ وہ کرکٹ ٹیم میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
علاوہ ازیں نگراں وزیر اعظم نے چیئرمین کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف سے بھی رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ کرکٹ بورڈ سابق سینئر کھلاڑیوں سے بھی کرکٹ کی بہتری کے لیے مشاورت کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/368120/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/368120/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News