Advertisement

ڈیوڈ وارنر 2027 کا ورلڈکپ بھی کھیلیں گے؟

ڈیوڈ وارنر

ڈیوڈ وارنر 2027 کا ورلڈکپ بھی کھیلیں گے؟

ورلڈکپ 2023  کو دنیائے کرکٹ کے کئی نامور کھلاڑیوں کا آخری ورلڈکپ  کہا جارہا ہے۔

ممکنہ طور پر  یہ ورلڈکپ روہت شرما، ویرات کوہلی،  اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، گلین میکسویل، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، جوز بٹلر ، جونی بیئر اسٹو، جو روٹ، کین ولیمسن ، ٹرینٹ بولٹ، ٹم ساؤتھی،ڈیوڈ ملر، دیموتھ کرونا رتنے اور کوشال پریرا  کا آخری ورلڈکپ تھا۔

اس کے علاوہ بھی کئی کھلاڑی اس ممکنہ فہرست  میں شامل ہیں جو 2027 کے ورلڈکپ سے قبل ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیں گے۔

ایسے میں ای ایس پی این کرک انفو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئیٹر) پر ڈیوڈ وارنر کے مجموعی ورلڈکپ کیریئر سے متعلق پوسٹ لگائی گئی جس کے کیپشن میں لکھا گیا ’ ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے ورلڈ کپ کیریئر شاندار ریکارڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا‘۔

37 سالہ ڈیوڈوارنر نے اسے ری پوسٹ کیا اور لکھا’ کس نے کہا میرا کیریئر ختم ہوگیا‘۔

Advertisement

ڈیوڈ وارنر کی اس پوسٹ سے ان کے مداحوں نے ایک امید جگالی ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو 2027 کے ورلڈکپ میں بھی کھیلتا ہوا دیکھیں گے۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ 2027 میں ڈیوڈ وانر کی عمر 41 سال ہوگی۔

Advertisement

ڈیوڈ وارنر نے 2015، 2019 اور 2023 کے تین ورلڈکپ میں 6 سنچریز ، 5 نصف سنچریز کی مدد سے 56.55 کی اوسط سے مجموعی طور پر 1527 رنز بنائے ہیں۔

وہ دومرتبہ ورلڈکپ (2015اور 2023)، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ (2022) اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ (2021) جیتنے والے پانچ خوش نصیب کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/506550/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/506550/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
Next Article
Exit mobile version