ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا

بھارتی لیجنڈ بلے باز ویرات کوہلی نے اپنے ہم وطن سابق بلے با زسچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ کپ 2023 کے 37 ویں میچ میں سنچری اسکور کرکے ’لٹل ماسٹر‘ کا خطاب پانے والے سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ 49 سنچریز بنانے کا ریکارڈ برابر کردیا۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ویرات کوہلی نے 121 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔
Virat Kohli equals the legendary Sachin Tendulkar on his birthday!
AdvertisementHe is now the joint-highest century-maker in ODI cricket 👊@mastercardindia Milestones 🏏#CWC23 | #INDvSA pic.twitter.com/zOvs7V8TEM
— ICC (@ICC) November 5, 2023
انہوں نے 289 ون ڈے میچز میں 49 سنچریز بنائیں جبکہ ٹنڈولکر نے 463 میچز کھیل کر 49 سنچریاں بنائی تھیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ کارنامہ انہوں نے عین اپنی اپنی 37ویں سالگرہ والے دن انجام دیا۔ یوں ویرات کوہلی اپنی سالگرہ والے دن پر ون ڈے سنچری بنانےو الے ساتویں کرکٹر بھی بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ویرات کوہلی کی مجموعی سنچریز کی تعداد 79 ہوگئی ہے۔ انہیں سچن ٹندولکر کی 100 سنچریز کا ریکارڈ برابر کرنے کے لیے مزید 21 سنچریز درکار ہیں۔
قبل ازیں رواں ورلڈ کپ میں ہی مچل مارش نے پاکستان کے خلاف اپنی سالگرہ والے دن سنچری بنائی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/598133/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/598133/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

