Advertisement

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست پہ کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کیریئر اختتام پذیر

کوئنٹن ڈی کوک

ورلڈکپ سیمی فائنل میں شکست پہ کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے کیریئر اختتام پذیر

ورلڈکپ 2023 کے سیمی فائنل  میں شکست  کے بعد کوئنٹن ڈی کوک کا ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل کے بعد  ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر  ہوگئے۔

انہوں نے رواں ورلڈکپ ایڈیشن میں کچھ نئے ریکارڈز قائم کیے اور کچھ ریکارڈز برابر  بھی کیے۔

کوئنٹن ڈی کوک  رواں ورلڈکپ کے 10 میچز میں 594 رنز بناکر ویرات کوہلی کے بعد دوسرے نمبر ہیں۔ وہ ورلڈکپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔

انہوں نے رواں ورلڈکپ کے ایک میچ میں چھ کیچز پکڑ آسٹریلیا کے ایڈم گلکرسٹ اور پاکستان کے سرفراز احمد کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔

Advertisement

کوئنٹن ڈی کوک نے جنوبی افریقا کی جانب سے 155  ون ڈے میچز میں 45.74 کی اوسط سے 6770 رنز بنائے۔انہوں نے 21 سنچریز اور 30 نصف سنچریز بھی بنائیں۔

یاد رہے کہ کوئنٹن ڈی کوک ٹیسٹ کرکٹ سے 2021 میں ہی ریٹائر ہوچکے ہیں۔ وہ اب صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں جنوبی افریقی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/638834/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/sports/cricket/2023/11/638834/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایشیاکپ 2025؛ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ بہترین کارکردگی کے لیے پرعزم
ایشیا کپ سے قبل قومی کھلاڑیوں کا منفرد ’بلائنڈ فولڈ چیلنج‘ وائرل
ایشیا کپ: پاک بھارت میچز میں ڈرامائی موڑ، عوام کی دلچسپی ختم ہونے لگی
ایشیا کپ میں پاکستان سے میچ منسوخ کروانے کیلئے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر
ایشیا کپ 2025: بھارت نے یو اے ای کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ: بھارت اور یو اے ای میں آج کانٹے کا مقابلہ متوقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version